
پشاور: وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے صوبائی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کے عوام کو درپیش مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ صوبائی حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے، امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے۔
وزیرِ اعلیٰ نے کابینہ ارکان پر زور دیا کہ وہ اپنے اپنے محکموں کی کارکردگی مزید بہتر بنائیں اور عوامی مسائل کے حل کے لیے فیلڈ میں مؤثر کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی فیصلوں کا مقصد عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنا اور صوبے میں ترقیاتی عمل کو تیز کرنا ہے۔
اجلاس میں صوبے کی مجموعی صورتحال، مختلف محکموں کی کارکردگی، عوامی مسائل اور اہم انتظامی امور سمیت دیگر معاملات پر بھی غور کیا گیا، جبکہ کابینہ نے متعدد امور پر مشاورت کی۔
