
گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے خلاف خیبر پختون خوا بار کونسل نے آج یوم سیاہ منانے کا اعلان کر دیا۔
وکلاء کے عدالتوں میں پیش نہ ہونے کے باعث پشاور ہائی کورٹ اور ماتحت عدالتوں میں متعدد کیسز ملتوی کر دیے گئے۔
خیبرپختون خوا بار کونسل نے آئین کے آرٹیکل 232 اور 234 کے نفاذ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آج یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے
