Image default
نيشنل

گوادر: ساحل پر 500 سے زائد بوٹل نوز ڈولفنز کا دلکش نظارہ

گوادر کے ساحل پر ملنے والی مردہ ڈولفن— تصویر جیو نیوز

بلوچستان کے شہر  گوادر کے ساحل پر ایک ڈولفن مردہ حالت میں پائی گئی۔

ڈپٹی ڈائریکٹر گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی عبدالرحیم کا کہنا ہے کہ گوادر کے ساحل سے برآمد ہونے والی مردہ ڈولفن کی موت جال میں پھنس کر ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ماہی گیر ڈولفن کو جال سے آزاد کیے بغیر ساحل پر لائے تھے جس کی وجہ سے اس کی موت ہوگئی۔

انہوں نے بتایا کہ ڈولفنز کچھ دیر بعد سطح سمندر پر آکسیجن لینے آتی ہیں، اس لیے جال میں پھنستے ہی مر جاتی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ڈولفن سمندری ماحولیاتی نظام میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ بلوچستان کے سمندر میں ڈولفن کی تقریباً 12 اقسام پائی جاتی ہیں، جو معدومی کے خطرے سے دوچار ہیں۔

دوسری جانب اس حوالے سے ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے مشیر برائے تیکنیکی معظم خان کا کہنا ہے کہ مردہ پائی گئی آبی حیات انڈوپیسفک فن لیس پورپوز نسل کی ہے، یہ اس سال کا پہلا کیس ہے، جب پورپوز مردہ حالت میں پائی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ سال 2023 میں 6 پورپوز جال میں پھنس کر مرچکی ہیں، جن میں سے 3 پورپوز گوادر کے مغربی ساحل پر مردہ حالت میں پائی گئی تھیں۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ پورپوز ساحل کے قریب پائی جاتی ہیں، اس لئے اکثر جال میں پھنس جاتی ہیں۔ پاکستان میں ان کی آبادی کم ہورہی ہے، ان کی نسل خطرہ سے دوچار ہے۔

Related posts

79هين جشنِ آزادي، پاڪستان ۾ قومي جوش ۽ جذبي سان ملهايو پيو وڃي

Parwaz News Desk

کسٹمز کا سینٹرل اپریزمنٹ یونٹ کراچی سے اسلام آباد منتقل کردیا جائے گا، ترجمان کسٹمز

Parwaz News Desk

سالن دوران غلط ڊائريڪشن تي ڪم ڪيو ويو، پريا کي جلد آزاد ڪرائينداسين:ڊي آءِ جي ناصر آفتاب5

Leave a Comment