انٽرنيشنل

اسلام آباد ہائیکورٹ: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی قیدِ تنہائی کے خلاف درخواستیں قابلِ سماعت قرار

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو جیل میں مبینہ قیدِ تنہائی میں رکھنے کے خلاف دائر درخواستیں قابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے اہم ہدایات جاری کر دیں۔

جسٹس خادم حسین سومرو نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت کی کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو قیدِ تنہائی میں نہ رکھا جائے۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو جیل رولز کے مطابق اہلِ خانہ سے ملاقات، بیٹوں سے ٹیلی فون پر گفتگو، روزانہ اخبارات اور کتابیں فراہم کرنے سمیت طبی سہولیات یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔

عدالت نے بشریٰ بی بی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو عدالتی احکامات پر عملدرآمد کی رپورٹ 15 روز میں جمع کرانے کا حکم دیا۔

Related posts

ايران سعودي عرب سان جنگ ۾ ناهي: ايراني صدر

راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری

News Director: Naeem Ullah Soomro

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ

News Director: Naeem Ullah Soomro

Leave a Comment