
بہاولپور کے حلقے این اے 168 میں ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ آج ہوگی، انتخابی سامان کی ترسیل کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔
ریٹرننگ آفیسر(آر او) کے مطابق قومی اسمبلی کی نشست پر الیکشن کےلیے پولنگ صبح 8 بجے سے بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔
مسلم لیگ ن کے امیدوار منیر اقبال چُنڑ اور آزاد امیدوار ولی داد چیمہ میں مقابلہ ہے، دیگر 18 امیدوار بھی مدمقابل ہیں
