
شکارپور کی عبداللّٰہ کالونی میں پراپرٹی کے تنازع پر افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں 10 سالہ بچے پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی گئی، جس کے نتیجے میں بچہ جھلس کر شدید زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق واقعے کے بعد زخمی بچے کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اسے ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد سکھر ریفر کر دیا گیا۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ متاثرہ بچے کے والد ایاز مہر کی مدعیت میں درج کر لیا ہے
