
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے مذاکراتی کمیٹی کو بھیجا گیا مسودہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈرافٹ میں کوئی غیر آئینی یا غیر قانونی مطالبہ شامل نہیں تھا۔
سہیل آفریدی کے مطابق مسودے میں سیاسی استحکام، آئین و قانون کی بالادستی اور جمہوری عمل کے تسلسل پر اتفاق کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
مسودے میں وزیراعظم اور دونوں ایوانوں میں قائدینِ حزب اختلاف کے درمیان باقاعدہ ملاقات کا اہتمام کرنے اور ملاقات میں اہم سیاسی، قومی، آئینی، قانونی و جمہوری معاملات سمیت زیرِ التوا امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کی تجویز دی گئی ہے
