Image default
انٽرنيشنل

بانی پی ٹی آئی کی صحت پر سیاست نہیں کر رہے، حکومت آج بھی معاملات درست کر سکتی ہے: بیرسٹر گوہر

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف بانی پی ٹی آئی کی صحت پر سیاست نہیں کر رہی، حکومت چاہے تو آج بھی انہیں شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرکے معاملات کو بہتر بنا سکتی ہے۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے علاج اور صحت کے معاملے پر شفافیت ضروری ہے۔ ان کے مطابق حکومت کو چاہیے کہ بانی پی ٹی آئی کو مناسب طبی سہولیات فراہم کرے اور ان کے علاج کے حوالے سے خاندان اور معالجین کو اعتماد میں لیا جائے۔
انہوں نے حکومتی اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے مذاق سے بڑھ کر مذاق کیا ہے، اگر بانی پی ٹی آئی کو شفا اسپتال منتقل کردیا جائے تو بہت سے معاملات خود بخود بہتر ہوسکتے ہیں۔
بیرسٹر گوہر نے مطالبہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق تمام خدشات دور کرنے کے لیے انہیں بہتر طبی سہولیات اور اہلِ خانہ و معالجین تک مناسب رسائی فراہم کی جائے۔

Related posts

سهيل آفريدي ۽ علي امين ۾ اختلاف، ڊي آءِ خان جا فنڊ روڪڻ جا الزام

تيل ۽ آبنائے هرمز جي صورتحال هاڻي تبديل ٿي چڪي آهي: محسن رضائي

‏کل سے میں پورے پاکستان میں جاؤں گا،پاکستان میں یا عدالتیں بند ہونگی یا اپنے فیصلوں پر عملدرآمد کروائیں ،سہیل آفریدی

News Director: Naeem Ullah Soomro

Leave a Comment